![Photos from Amjad ali's post](https://img4.whoglocal.com/149/211/208811591492117.jpg)
Amjad ali
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Amjad ali, Writer, Jebel Akhdar.
![Photos from Amjad ali's post](https://img4.whoglocal.com/149/211/208811591492117.jpg)
بنی اسرائیل کا ایک قصاب اپنے پڑوسی کی کنیز پر عاشق ہوگیا۔ اتفاق سے ایک دن کنیز کو اس کے مالک نے دوسرے گاؤں کسی کام سے بھیجا۔ قصاب کو موقع مل گیا اور وہ بھی اس کنیز کے پیچھے ہولیا۔ جب وہ جنگل سے گزری تو اچانک قصاب نے سامنے آکر اسے پکڑ لیا اور اسے گناہ پر آمادہ کرنے لگا۔ جب اس کنیز نے دیکھا کہ اس قصاب کی نیت خراب ہے تو اس نے کہا:
''اے نوجوان تُو اس گناہ میں نہ پڑ حقیقت یہ ہے کہ جتنا تُو مجھ سے محبت کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ میں تیری محبت میں گرفتار ہوں لیکن مجھے اپنے مالک حقیقی عزوجل کا خوف اس گناہ کے اِرتکاب سے روک رہا ہے' اس نیک سیرت اور خوفِ خدا عزوجل رکھنے والی کنیز کی زبان سے نکلے ہوئے یہ الفاظ تاثیر کا تیر بن کر اس قصاب کے دل میں پیوست ہوگئے اور اس نے کہا:
'' جب تُو اللّٰہ عزوجل سے اِس قدر ڈر رہی ہے تو مَیں اپنے پاک پروردگار عزوجل سے کیوں نہ ڈروں ؟ مَیں بھی تو اسی مالک عزوجل کا بندہ ہوں ، جا....تو بے خوف ہو کر چلی جا۔''
اتنا کہنے کے بعد اس قصاب نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور واپس پلٹ گیا ۔
راستے میں اسے شدید پیاس محسوس ہوئی لیکن اس ویران جنگل میں کہیں پانی کا دور دور تک کوئی نام ونشان نہ تھا۔ قریب تھا کہ گرمی اور پیاس کی شدت سے اس کا دم نکل جائے۔ اتنے میں اسے اس زمانے کے نبی کا ایک قاصد ملا۔ جب اس نے قصاب کی یہ حالت دیکھی تو پوچھا:
''تجھے کیا پریشانی ہے؟
قصاب نے کہا:'' مجھے سخت پیاس لگی ہے
یہ سن کر قاصدنے کہا: ہم دونوں مل کر دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ عزوجل ہم پر اپنی رحمت کے بادل بھیجے اور ہمیں سیراب کرے یہاں تک کہ ہم اپنی بستی میں داخل ہوجائیں۔
'قصاب نے جب یہ سنا تو کہنے لگا:
''میرے پاس تو کوئی ایسا نیک عمل نہیں جس کا وسیلہ دے کر دعا کروں، آپ نیک شخص ہیں آپ ہی دعا فرمائیں ۔
اس قاصد نے کہا:
’ٹھیک ھے مَیں دعا کرتا ہوں، تم آمین کہنا
پھر قاصد نے دعا کرنا شروع کی اور وہ قصاب آمین کہتا رہا،تھوڑی ہی دیر میں بادل کے ایک ٹکڑے نے ان دونوں کو ڈھانپ لیا اور وہ بادل کا ٹکڑا ان پر سایہ فگن ہوکر ان کے ساتھ ساتھ چلتا رہا
جب وہ دونوں بستی میں پہنچے تو قصاب اپنے گھر کی جانب روانہ ہوا اور وہ قاصد اپنی منزل کی طرف جانے لگا۔
بادل بھی قصاب کے ساتھ ساتھ رہا جب اس قاصد نے یہ ماجرا دیکھا توقصاب کو بلایا اور کہنے لگا:
تم نے تو کہا تھا کہ میرے پاس کوئی نیکی نہیں اور تم نے دعا کرنے سے اِنکار کردیا تھا۔ پھر میں نے دعا کی اورتم آمین کہتے رہے ،لیکن اب حال یہ ہے کہ بادل تمہارے ساتھ ہو لیا ہے اور تمہارے سر پر سایہ فگن ہے، سچ سچ بتاؤ تم نے ایسی کون سی عظیم نیکی کی ہے جس کی وجہ سے تم پر یہ خاص کرم ہوا؟
یہ سن کر قصاب نے اپنا سارا واقعہ سنایا۔اس پر اس قاصد نے کہا:
'اللّٰہ عزوجل کی بارگاہ میں گناہوں سے توبہ کرنے والوں کا جو مقام و مرتبہ ہے وہ دوسرے لوگوں کا نہیں
بے شک گناہ سرزد ہونا انسان ہونے کی دلیل ہے مگر ان پر توبہ کر لینا مومن ہونے کی نشانی ہے-
(حکایتِ سعدی رحمتہ اللّہ علیہ)
اگر آپ مزید اسطرح کے سبق آموز کہانیاں اور ناول پڑھنا چاہتے ہیں تو Ameer Hamza کو فالو کریں تاکہ آپکو ہماری ہر نئی آنے والی پوسٹ کی نوٹیفکیشن ملتا رہے۔ جزاک اللہ خیر
ایک بات کہوں..!!
بیٹیوں کو زیادہ ہنسنے سے زیادہ بولنے سے پاگل پن سے نہ روکا کریں
اُن کو مسکرانے دیا کریں۔
اگر سارا گھر سر پر اٹھا لیں تو بھی کچھ نہ کہا کریں۔
بھائیوں کے ساتھ مذاق کریں لڑائی جھگڑا کریں تو بھی کرنے دیا کریں۔
مقدر کے کھیل بڑے انوکھے ہوا کرتے ہیں۔
جب تقدیر کا تھپڑ پڑتا ہے نا تو یہی لڑکیاں
یہی بیٹیاں
یہی شہزادیاں
یہی پریاں
یہی بہنیں
مسکرانا تو دور کی بات ہے بولنا تک بھول جاتی ہیں۔
وقت سب سے بڑا ظالم ہے۔
جو اُنکے وجود سے خوشیوں کو نچوڑ کر لے جاتا ہے اور کبھی واپس نہیں لوٹاتا
اللّٰہ پاک ہر بیٹی اور بیٹے کا نصیب اچھا کرے۔
اُنکی عزت مان حوصلہ سلامت رکھے! آمین.. .🤲🌼 🙏🏻🙏🏻🙏🏻
![](https://img3.whoglocal.com/482/550/208811004825509.jpg)
#یہ بیٹیاں بھی نا؟
#چوڑی ٹوٹ جاے تو
#رو رو کہ گھر سر پر اٹھالیتی
#دل ٹوٹ جاے تو سامنے بیٹھی ماں کو پتہ نہیں چلنے دیتی
#زرا سا ہاتھ کٹ جاے تو
#سارا گھر خدمت کو کھڑا کر لیتی
#روح دکھوں سے چھلنی ہو جاے تو بھی اف نہیں کرتی
#اپنی پسند کا سوٹ نہ ملے تو
عید نہیں مناتیں
#اور ایک ناپسندیدہ انسان کے ساتھ چپ چاپ عمر گزار دیتی
#کتنی نازک مگر بہت مضبوط ھوتی ہیں بیٹیاں.
#اللہ کریم سب بیٹیوں کو شادو آباد رکھے خوش رکھے سلامت رکھے 🥰💓
جزاک اللّه خیر ۔۔
*اَلسَّلَامْ عَلَیکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتہ*
*فاصلہ اور فیصلہ*
میں ایک جنازے سے فارغ ہوا تو ایک بوڑھا شخص قبر کے قریب آ کر کھڑا ہو گیا اور پوچھنے لگا:
بیٹا بتاؤ اگر یہ شخص ابھی دنیا میں واپس آجائے تو کیا کرے گا۔؟
بابا جی کے اِس سوال پر مجھ سمیت ایک دفعہ تو سب کو جھٹکا لگا کہ بوڑھے نے کیا کہہ دیا...!
وہ بوڑھا مسکرایا اور بولا کوئی تو جواب دو...!
میں نے کہا کہ اگر یہ واپس آجائے تو نیک کام کرے گا، گناہ نہیں کرے گا۔
اتنے میں سب ہی اپنی اپنی رائے دینے لگے۔
ایک آواز اور بوڑھے کے کان میں پہنچی کہ، دین کا کام شروع کر دے گا، ایک آواز آئی قرآن و سنت کو پکڑ لے گا،
ابھی یہ سلسلہ چل رہا تھا کہ بوڑھے نے کہا: ساری باتوں کا خلاصہ ایک ہی ہے کہ یہ اللّٰه کی نافرمانی سے دور ہو کر اللّٰه اور اس کے رسول کا فرمانبردار بن جائے گا۔۔۔ !
"لیکن بیٹا بات یہ ہے کہ یہ کبھی نہیں آئے گا
"...... ہاں تم لوگ جاؤ گے....."
یہ اب کبھی نیکی نہیں کر سکے گا. لیکن تم لوگ باہر ہو، اس لیئے تم لوگ وہ کرو جو یہ کرنا چاہے گا۔
یہ فاصلہ تو صرف دو چار فٹ کا ہے کہ وہ نیچے ہے تم اوپر ہو لیکن درحقیقت یہ بہت بڑا فاصلہ ہے، اور اب تم پر تمہارا فیصلہ ہے...
Click here to claim your Sponsored Listing.